ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کمٹہ : دھماکہ خیز اشیاء کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے الزام میں ایک شخص گرفتار

کمٹہ : دھماکہ خیز اشیاء کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے الزام میں ایک شخص گرفتار

Wed, 26 Sep 2018 21:04:15    S.O. News Service

کمٹہ  :26/ستمبر(ایس اؤ نیوز) غیر قانونی طورپر دھماکہ خیز اشیاء کی ذخیرہ اندوزی کے الزام میں کمٹہ تعلقہ گنگاولی دیہات میں  کمٹہ پولس نے چھاپہ مار کر دھماکہ خیز اشا ء ضبط کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق کمٹہ تعلقہ کے دیہات گنگاولی میں ملزم رزاق حسن صاب  کو پولس نے اپنی تحویل میں لیا ہے۔ بتایا جارہاہے کہ دسہرہ  تہوار میں پٹاخوں کی دھوم ہوتی ہے اسی کے پیش نظر تیار ی کرتے ہوئے ملزم نے دھماکہ خیز اشیاء کو جمع رکھا تھا ۔ مصدقہ اطلاع پر کمٹہ پولس نے چھاپہ ما ر کر کارروائی کو انجام دیا ہے۔ گوکرن پولس تھانے میں کیس درج ہواہے۔


Share: